اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڑریکا موگرینی نے چند منٹ پہلے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

موگرینی گزشتہ رات تہران پہنچی ہیں اور اس سے قبل بھی انہوں نے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات اور شام کے مسائل کے بارے میں گفتگو کی ہے۔
